Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا رویہ منافقانہ ہے، شبلی فراز

شائع 12 مئ 2020 03:49pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے رویے کو منافقانہ قرار دے دیا۔

شبلی فراز نے کہا لیڈر آف اپوزیشن پارلیمنٹ کیوں نہیں آئے۔ وزیراعظم عمران خان تو ملک چلارہے ہیں۔لیڈر آف اپوزیشن کیا چلارہا ہے۔ وہ تو بس لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے چیمپئن چاہتے تھے کہ دوسروں کو خطرے میں جھونک دیا جائے اور خود نہ آئیں۔